اسلام آباد(فاروق اقدس)مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو اس وقت پاکستان میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہیں ایران پر اسرائیلی حملے سے قبل پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر مشاورت کیلئے اسلام آباد بلایا گیا تھا تاہم جنگ شروع ہونے کے بعد ان کی واپسی ممکن نہیں ہو سکی اور وہ اسلام آباد ہی میں موجود ہیں۔