ملتان ( سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے اردل روم میں پولیس افسران و ملازمین کی جانب سے دائر اپیلوں کی سماعت کی۔ اس موقع پر متعدد افسران و ملازمین کی اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا۔اردل روم کے دوران ایک برخاست اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ارشاد ، برخاست ہیڈ کانسٹیبل ساجد امیر اور برخاست کانسٹیبلز عدیل احمد، حمزہ حیدر کی اپیلوں کو الزام ثابت ہونے پر مسترد کر دیا۔