• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل ایک فاشسٹ ملک ہے، بیرسٹر عثمان ڈوگر

ملتان (سٹاف رپورٹر) اسرائیل ایک فاشسٹ ملک ہے ۔لاکھوں، کروڑوں انسانوں کو قتل کرنا اس کے لیے ایک کھیل سے زیادہ نہیں ۔ گزشتہ چند روز میں ایران نے جس بہادری و دلیری سے ظلم کا مقابلہ کیا وہ مسلم امت کے لئے کھلا سبق ہے ۔ ان خیالات کا اظہار معروف قانون دان و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر ملک محمد عثمان ڈوگر نے ایران اسرائیل جنگی کشیدگی کے ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ملتان سے مزید