• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل پر ایٹمی حملے سے متعلق ایران کو یقین دہانی نہیں کروائی، اسحاق ڈار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارا نیوکلیئر پروگرام اور میزائل ہماری اپنی حفاظت کے لیے ہے ہماری کوشش تھی کہ امریکہ اور ایران کے مذاکرات کامیاب ہوں۔ وزیر خارجہ عمان اور ایران نے مجھے رابطے میں رکھا سیکورٹی کونسل میں ایران کے نمائندے نے پاکستان سمیت چار ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ میں نے ایران کے وزیر خارجہ سے حملے سے پہلے اور بعد میں بات کی ہم نے کہا کہ مذاکرات میں ہم ایران کی سہولت کاری کریں گے۔ اب بھی وقت ہے اسرائیل کو روکا جائے تو ایران تیا رہے ۔ سوشل میڈیا پر جھوٹ بولا گیا کہ اسرائیل نے ایٹم بم کا حملہ کیا تو پاکستان بھی کردے گا یہ جھوٹی خبر ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ جنگ کہیں بھی ہو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوتے چاہے چھوٹی جنگ ہو یا بڑی ہو۔ہماری کوشش تھی کہ امریکہ ایران مذاکرات کامیاب ہوں لیکن جب اسرائیل نے حملہ کردیا جو ہمارے لیے بہت تشویش کا باعث ہے چونکہ وہ ہمارا ہمسایہ ملک بھی ہے اسلامی ملک بھی ہے جونہی یہ حملہ ہوا ہم نے فارن آفس میں بہت اسٹرانگ اسٹیٹمنٹ دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اس دن سے اب تک میری ایران کے وزیر خارجہ سے وزیراعظم کی صدر سے بات ہوئی ہے ہم ایران سے رابطے میں ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید