• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی قوم متحد ہے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے خطے کی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی ایٹمی قوت اور دفاعی صلاحیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کی آنکھ نکال لی جائے گی جبکہ پاکستانی قوم متحد ہے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، ہم اب بھی الرٹ ہیں۔اسرائیل پر ایٹمی حملے سے متعلق ایران کو یقین دہانی نہیں کروائی،سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے کوئی حرکت کی تو اسے پہلے کی طرح جواب ملے گا، پاکستان کا ایٹمی پروگرام آئندہ نسلوں کی امانت ہے اور اس کے تحفظ کا فرض ہم سب مل کر نبھائیں گے۔نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو ایٹمی اور میزائل قوت سے نوازا ہے جو پاکستان کے دفاع اور خطے میں استحکام کے لیے ہے۔اسحاق ڈار نے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جرم ہے اور ایسی حرکتوں سے گریز کیا جانا چاہئے۔انہوں نے بھارت کے بالادستی کے خواب کے دفن ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو تباہی کے بعد ہوش آیا اور اس نے جنگ بندی کے لیے امریکہ سے رابطہ کیا۔ امریکی صدر ٹرمپ سے متعلق کل ایک کلپ چل رہا تھا بعد میں معلوم ہوا کہ اے آئی سے جنریٹ ہوا۔

اہم خبریں سے مزید