• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی، شہباز شریف

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے اقوام متحدہ چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں اسلام آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیر مقدم سے ملاقات کی۔وزیرِ اعظم نے ایران پر حالیہ اسرائیلی جارحیت پر پاکستان کی مذمت کی اور معصوم لوگوں کی شہادتوں پر پوری قوم کی ایران کے ساتھ ہمدردی کے جذبات کو دہرایا۔ وزیرِ اعظم نے خطے کے حالیہ منظر نامے پر گفتگو کرتے ہوئے کشیدگی کے دوران پاکستان کی ایران اور اسکے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید