• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے نوجوانوں کو بھرپور محنت کرنیکی ضرورت ہے، ایاز صادق

اسلام آباد(طاہر خلیل ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ نوجوان قوم کے مستقبل کے معمار ہیں اور قوم کو اپنے مستقبل کے ان معماروں سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔ قوم کی توقعات پر پورا اترنے اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے نوجوانوں کو بھرپور محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں سکول اور کالجز کے طلباء کیلئے منعقد ہونے والے سمر انٹرن شپ پروگرام 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کی جانب سے اٹھائے گئے اہم اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے نوجوان انٹرنز کو بتایا کہ قومی اسمبلی میں وویمن پارلیمانی کاکس، پارلیمانی کاکس برائے حقوق اطفال، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے پارلیمانی ٹاسک فورس اور نوجوان اراکین پارلیمان پر مشتمل ینگ پارلیمنٹرینز فورم تشکیل دیا گیا ہے جن کا مقصد خواتین، بچوں اور نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنا اور ایک ترقی یافتہ اور خوشحال معاشرے کی تشکیل کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید