• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخالفین بھی ایرانی حکومت کی حمایت کررہے ہیں، ایرانی صحافی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر بین الاقوامی امور پروفیسر عادل نجم نے کہا ہے کہ امریکہ میں پبلک فورم پر میں نے پچھلے تیس سال میں اسرائیل پر اس طرح کی تنقید کبھی نہیں دیکھی جو آج کل دیکھی جارہی ہے ،ایرانی صحافی جون حسین نے کہا کہ جو لوگ ایرانی حکومت کے خلا ف بھی تھے وہ بھی حکومت کے فیور اور سپورٹ میں آنا شروع ہوگئے ہیں اور اس وقت لوگ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ڈیل نہیں چاہتے،میزبان شاہزیب خانزدہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا بیانیہ یہی رہا ہے کہ وہ امن قائم کرنے کے لیے آئے ہیں لیکن حقائق اس کے برعکس ہیں۔ماہر بین الاقوامی امور پروفیسر عادل نجم نے کہا کہ امریکہ وہ چیز نظر نہیں آتا جو ہمارے ذہن میں ہے وہ کہے گا تو جنگ روک جائے گی ٹرمپ کے لیے یقیناً مشکل ہے ۔ امریکہ میں پبلک فورم پر میں نے پچھلے تیس سال میں اسرائیل پر اس طرح کی تنقید کبھی نہیں دیکھی جو آج کل دیکھی جارہی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید