• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا تعطل کراچی کو پانی کی سپلائی بند

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کے الیکٹرک کی جانب سے پپری پمپنگ اسٹیشن پر کیبل فالٹ، شہر کو پانی کی فراہمی بند ہو گئی کیبل فالٹ رات 10بج کر 15منٹ پر ہوا، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق فالٹ کے باعث پپری پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہو گیاواٹر کارپوریشن حکام کے الیکٹرک انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہے پپری پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو یومیہ 145 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، ترجمان نے کہا کہ لانڈھی کورنگی شاہ فیصل بن قاسم اور ڈی ایچ اے کے علاقے متاثر ہونگے۔
اہم خبریں سے مزید