• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ، PTI کا PPP سے رابطہ اسد قیصر/ پرویز اشرف اہم ملاقات

اسلام آباد ( طاہر خلیل)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بجٹ میں ووٹ نہ دینے کےلیے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے رابطہ کر لیا۔ بجٹ پر خدشات دور نہ ہوئے تو کوئی بھی فیصلہ کر سکتے ہیں ، پی پی پی پارلیمنٹرنز کا ہنگامی اجلاس ,اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔اسد قیصر کی مولانا فضل الرحمٰن سے بھی ملاقات ہوئی، اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے بجٹ بائیکاٹ سے متعلق بیانات سنے ہیں، پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو بجٹ میں ووٹنگ بائیکاٹ میں پی ٹی آئی کا ساتھ دے۔راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کی پیشکش بلاول بھٹو کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کروادی۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بلاول بھٹوپارلیمنٹ آ رہے ہیں، ان سے مشاورت کروں گا۔
اہم خبریں سے مزید