• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اسرائیل جنگ، وفاقی حکومت کی ہدایات پر سرحدی کراسنگ پوائنٹس تاحکم ثانی بند

اسلام آباد(فاروق اقدس)صوبہ بلوچستان میں حکام نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے پیش نظر ایران سے ملحقہ تمام سرحدی راستوں کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک سینکڑوں افراد وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔بلوچستان کے پانچ اضلاع گوادر، کیچ، پنجگور، چاغی اور واشک کی سرحدیں ایران سے ملتی ہیں۔ ان اضلاع کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایات پر تمام چھوٹے بڑے سرحدی کراسنگ پوائنٹس تاحکمِ ثانی بند کر دیئے گئےہیں۔تاہم حکام کے مطابق یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی شہریوں کو کسی ممکنہ خطرے سے بچایا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید