• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنانس بل 2025: تنخواہ دار طبقے کےلئے ٹیکس سلیبز میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں تنخواہ دار اور پنشن یافتہ افراد کے لیے نسبتاً ٹیکس ریلیف کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت مختلف آمدنی سلیبز پر ٹیکس کی نئی شرحیں نافذ کر دی گئی ہیں۔ چھ لاکھ روپے سالانہ آمدنی تک مکمل ٹیکس چھوٹ برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ چھ لاکھ سے بارہ لاکھ روپے تک کی آمدنی پر ٹیکس شرح 1 فیصد مقرر کی گئی ہے جو کہ گزشتہ سال 5 فیصد تھی، اس ترمیم سے ملازمین کو ماہانہ 2,000 سے 16,888 روپے تک کی بچت ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید