• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور عراق سے 428 زائرین اور طلبا واپس وطن پہنچ گئے

اسلام آباد(فاروق اقدس)ایران اور عراق سے 428 پاکستانی زائرین، طلبا اور دیگر افراد وطن واپس پہنچ گئے، بصرہ سے 2 فلائٹس اسلام آباد اور کراچی پہنچیں جبکہ ایران سے پاکستانی تفتان بارڈر کے زریعے وطن پہنچے , پاکستان سے ایران جانے والوں کی امیگریشن بند ہے، صرف ایران سے پاکستان آنے کی اجازت ہے عراقی ایئرویز کے ذریعے بصرہ سے کراچی اور اسلام آباد کے لیے 2 خصوصی پروازوں میں 268 پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی میں کامیابی سے سہولت فراہم کی، دونوں پروازیں بحفاظت پاکستان پہنچ گئیں۔ترجمان کے مطابق عراق میں بقیہ پاکستانی زائرین کی محفوظ اور بروقت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے عراقی ایئرویز اور دیگر تمام متعلقہ عراقی حکام کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید