• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان کیساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، فوجی ترجمان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کیخلاف آپریشن میں پاکستانی عوام کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ”آپریشن بنیان مرصوص“میں پاکستانی عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کیلئے زمین بوس کر دیا، فتنہ الہندوستان کےمٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان کیساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے کوئی شک نہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا، یونیورسٹی آمد پر انتظامیہ اور طالبات نے ان کا پُرجوش استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ترجمان پاک فوج نے طالبات کو ”آپریشن بنیان مرصوص“ میں دشمن کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرنے پر پاک افواج کی حکمت عملی اور قربانیوں سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ مذہب، ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید