کراچی( سید محمد عسکری) چیرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق رفیع کی سربراہی میں سہہ رکنی تلاش کمیٹی نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے چیئرمین کے لیے فقیر محمد لاکھو، میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے لیے کرنل (ر) علمدار رضا اور حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے لیے ڈاکٹر شجاع کے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔ بدھ کو تلاش کمیٹی نے 9 اضافی امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا تھا جہاں چیرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق رفیع، سکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ اور سکریڑی کالجز شہاب قمر انصاری نے 9 امیدواروں کے انٹرویو کیئے اور نمبروں کے حساب سے پہلے تین اضافی امیدواروں کا انتخاب کیا ان امیدواروں میں فقیر محمد لاکھو نے 55.9 نمبر حاصل کیے تھے۔اس کے بعد ڈاکٹر شجاع نے (55.8) اور کرنل (ر) سید محمد علمدار رضا نے (55.4) نمبر حاصل کیئے تھے۔ جب کہ ڈاکٹر ذوالفقار علی میمن (53.2)، عابد علی مغل (52)، سید ذوالفقار علی شاہ (51.25)، قاضی عارف علی (51.51)، جاوید علی میمن (50.67)، علی گوہر چنگیر احمد (50.67) اور علی گوہر احمد نے (50.67) نمبر حاصل کیئے تھے۔