• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: بعض لوگ بقرہ عید میں گائے مدرسے کو وقف کرتے ہیں، ساتھ میں قربانی کی نیت بھی کرتے ہیں، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ آیا اس کی قربانی درست ہو جائے گی؟ یا صرف وقف کرنا درست ہوگا یا صرف قربانی درست ہوگی؟

جواب: صورتِ مسئولہ میں اپنی قربانی کرنے کی ذمہ داری کسی معتمد ادارے کے سپرد کرکے، تمام گوشت غرباء و مستحقین میں تقسیم کرنے کی ذمہ داری دینا شرعاً جائز ہوگا، فی زمانہ اس طرح قربانی کرنے والوں کی نیت قربانی کی ادائیگی کے بعد گوشت کی تقسیم ہی ہوتی ہے، اس عمل کو ہی عموما ًوقف کہا جاتا ہے، پس اس طرح کرنے سے قربانی ادا ہوجائے گی، یعنی یہ قربانی کے لیے وقف ہے، کسی اور کام کے لیے نہیں، باقی یہ اصطلاح شریعت سے ثابت نہیں ہے، عوام کا ایک عرف ہے، مقصد قربانی کے لیے جانور دینا ہے۔(فقط واللہ اعلم)

اقراء سے مزید