• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیمز کھیلنے پر پوائنٹ کا ملنا اور جانا جُوا ہے یا نہیں؟

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: میں ایک آن لائن گیم کھیلتا ہوں، جس میں میں چار پلیئرز کے ساتھ کھیلتا ہوں، مجھے جیتنے پر کچھ پوائنٹ ملتے ہیں، اور ہارنے پر میرے پوائنٹ جاتے ہیں، کیا یہ جوے کے عمل میں آنے کی وجہ سے حرام ہے؟

اگر یہ جوا ہونے کی وجہ سے حرام ہے، تو میں نے آپ کے ایک فتوے کو پڑھا کہ گیمز کی آئی ڈی اصل میں نہیں، بلکہ فرضی ہے، اس لیے اسے بیچا نہیں جا سکتا، تو پھر اس میں جوا کیسے ہوسکتا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ جُوے کے لیےضروری ہے کہ جیتنے اور ہارنے والا، مال کو جیت اور ہار کے ساتھ جوڑ دے، یعنی جُوے کے لیے دونوں طرف سے مال کا ہونا ضروری ہے، لہٰذا گیم کے دوران جو پوائنٹ جیتنے والے کو ملتے ہیں، وہ چوں کہ شریعت کی نظر میں مال نہیں ہے، بلکہ محض ایک فرضی پوائنٹ ہوتے ہیں، لہٰذا گیم کے دوران پوائنٹ کے آنے جانے کو جوا نہیں کہا جائےگا، تاہم گیم میں وقت اور مال کاضیاع، تصویروں کی بہتات، فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی وغیرہ ہوتی ہے؛ لہٰذا آن لائن گیم کھیلنا جائز نہیں۔