آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: زید نے کرش پلانٹ لگایا تقریباً ستر اسی لاکھ خرچہ آیا، سال پورا ہونے پر کس حساب سے زکوٰۃ ادا کرے گا، جب کہ اسٹاک تیار شدہ مال بھی پڑا ہوا ہے اور خام مال بھی پڑا ہوا ہے؟
جواب: جو رقم پلانٹ کی تعمیر اور مشینری وغیرہ پر صرف ہوئی ہے، ان مشینوں اور آلات وغیرہ پر تو زکوٰۃ نہیں ہے۔ البتہ جو مال خام ہے یا تیار ہے، ان دونوں پر زکوٰۃ واجب ہوگی، زید کو چاہیے کہ اپنے تیار شدہ اور خام مال دونوں کی موجودہ مارکیٹ ویلیو (بازاری قیمت) کے اعتبار سے کل مال کی مالیت کا اندازہ لگا کر کل مالیت کا ڈھائی فیصد زکوٰۃ نکال دے۔