• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضوان، شاہین، حارث رؤف، شاداب کے بگ بیش کیلئے معاہدے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف دسمبر میں آسٹریلوی بگ بیش میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ اوپنر صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان سمیت کئی 74 پاکستانی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی تھی تاہم محض 7 کھلاڑی فرنچائزز کے معیار پر پورا اتر سکے۔ شاہین آفریدی ، محمد رضوان اور حارث روف پلاٹینم کٹگری میں منتخب ہو ئے ہیں۔ ویمن بگ بیش لیگ کی ڈرافٹ میں بھی پاکستان کی کوئی کھلاڑی منتخب نہ ہو سکی۔ شاہین شاہ آفریدی کو برسبین ہیٹ نے پلاٹینم کیٹیگری میں پک کرلیا ہے۔ حارث رؤف کو میلبرن اسٹارز نے ٹیم میں برقرار رکھا ہے جبکہ محمد رضوان اور حسان خان رینیگیڈز کی ٹیم کا حصہ بن گئے۔ جنگ نے چار دن پہلے شاہین شاہ اور محمد رضوان کے معاہدے کی خبر دی تھی۔ آل راؤنڈر شاداب خان کو سڈنی تھنڈرز ، فاسٹ بولرحسن علی کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرزنے اپنا حصہ بنا لیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ میں اپنے پہلے بگ بیش سیزن میں برسبین ہیٹ کو جوائن کرنے پُرجوش اور تمام فینز سے ملنے کو بےتاب ہوں ۔