کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے مستونگ کے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اورکوچز پر حملوں میں مسافروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائےانہوں نے شہداء کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔