کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ہدایت پر بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی جانب سے لازمی پوائنٹ آف سیل انٹیگریشن کے نفاذ کیلئے مانیٹرنگ اور انفورسمنٹ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے مختلف ریسٹورنٹ کونوٹسز جاری کیے گئےانتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر اپنے سسٹمز کو بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے ساتھ منسلک کریںالیکٹرانک انوائسز کا اجراء یقینی بنائیں اور بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ، 2015 کے تحت تمام قانونی تقاضوں پر مکمل عملدرآمد کریں قانونی تقاضوں کی تکمیل نہ کرنے کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔؎