کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کے اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفیسر خضدار حاجی امیر بخش کو ڈی ایس پی (پی ٹی سی) خضدار تعینات کیا گیاجبکہ ڈی ایس پی سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کوئٹہ اعجاز الحق کی خدمت ایس ایس پی(ایس سی آئی ڈبلیو) کوئٹہ کے حوالے کی گئی۔ انسپکٹر سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کوئٹہ منظوراحمد کو ڈی ایس پی (ایس سی آئی ڈبلیو)کوئٹہ اور انسپکٹر نصیر آباد رینج طالب حُسین لاشاری کو ایس ڈی پی او ڈیرہ اللہ یار تعینات کر دیا گیا ہے۔