کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی لیبر بیورو کے صوبائی صدر شاہجہان گجر ، عمران جعفری ، محمدنور ساسولی ، محمد امین گجر ، رانا عبدالشکور ، ناصر گلزار ، عبدالاحد افغان ، عبدالرشید ، عبدالواحد ، سید محمد زکریا ، ملک عزیزاللہ ، صلاح الدین کاکڑ اور دیگر نے پی ٹی سی ایل متحدہ ورکرز الائنس یونین کی جانب سے پی ٹی سی ایل کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزازمیں کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہےکہ ریٹائرڈ ملازمین نے دوران ملازمت عوام کی بلاامتیاز خدمت کیان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ ملازمین ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہو