کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینئر افسر اور سابق چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو، صاحبزادہ عبدالمتین کو ریٹائرمنٹ کے بعد ایڈوائزر برائے وفاقی ٹیکس محتسب کراچی تعینات کر دیا گیا ہے صاحبزادہ عبدالمتین نے اپنی سرکاری ملازمت کے دوران مختلف اہم انتظامی اور ٹیکس امور سے متعلق ذمہ داریاں کامیابی سے انجام دیںان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمات کے اعتراف میں انہیں وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارے میں بطور ایڈوائزر خدمات انجام دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔