کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی نے عالمو چوک آٹے، سبزیوں، پھلوں، گوشت، دودھ اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کے مرتکب 8 دکانداروں کو گرفتاراور5 کو وارننگ جاری کی گئیجبکہ ممنوعہ شاپنگ بیگز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 600 بیگز قبضے میں لے لیے گئے محمد یوسف ہاشمی نے کہا کہ عوام کو سرکاری نرخوں پر معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔