کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) نادرا ریجنل آفس چاغی کے زیر اہتمام نادرا زونل آفس نوشکی میں 30جولائی 2026 کوصبح ساڑھے 10 بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا نادرا حکام کے مطابق کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق درپیش مسائل کے حل، شکایات کے ازالے اور نادرا خدمات کی فراہمی کے عمل کو مزید بہتر بنانا ہے۔