• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائم مقام ڈی آئی جی نصیرآباد کی زیرِ صدارت امن کمیٹی کا اجلاس

کوئٹہ(خ ن) قائم مقام ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد اسد ناصر کی زیرِ صدارت اقلیتی برادری کی امن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں اقلیتی برادری کے رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں اقلیتی برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہخیال کیا گیاشرکاء نے اپنے تحفظات اور تجاویز سے ڈی آئی جی پولیس کو آگاہ کیاڈی اسد ناصر نے کہا کہ اقلیتوں کیجان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہےانہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اقلیتی برادری کو محفوظ اور پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گےجبکہ ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات بھی کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس اور اقلیتی برادری کے درمیان باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے اجلاس میں شرکاء نے اقلیتوں کے تحفظ کے لیے پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
کوئٹہ سے مزید