کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کچلاک پولیس نے اسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کچلاک پولیس نے ایک کاروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو ملزمان نواز خان اور شیرباز کو گرفتار کرکے ان قبضے سے ایک عدد رائفل اور ایک عدد کلاشنکوف برآمد کرلی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔