کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاونڈیشن بلوچستان کے صدر عبدالمجید سربازی نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران و رضاکاروں کی تربیت انتہائی ضروری ہےتربیت ہی کی بدولت ناگہانی آفات میں زیادہ نقصانات سے بچا جاسکتا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کیاٹریننگ کے انتظامی امور اور انتظامات اسسٹنٹ مینیجر ڈیزاسٹر حاجی شاہزیب نے انجام دیئے ورکشاپ میں آئی او ایم کے ٹرینرز نعمان احمد،سحر، سجاد علی اور محمد عمران نے شرکاء کو عملی تربیت دی۔