کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیو کاہان مری کیمپ کوئٹہ کے رہائشی ثناء اللہ نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےصوبائی حکومت اور متعلقہ حکام سے اپیل کیہےکہ انہیں ان کی رقم واپس دلائی اور تحفظ فراہم کیا جائےانہوں نے کہا کہ میرے بھائی نے مجھ سے رقم لی اور واپسی سے انکار کررہا ہےاور تنازعے پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا ایف آئی آر درج کرنے کے باوجودپولیس میرے بھائی کو گرفتار نہیں کررہی انہوں نے صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام سے اپیل کی انہیں ان کی رقم واپس اور تحفظ فراہم کیا جائے۔