• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت کا واقعہ افسوسناک ہے ڈاکٹر اختر خوستی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) معروف معالج ڈاکٹر سید اختر خوستی نے سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ عبدالحکیم کاکڑ انتہائی شریف النفس انسان تھے ان کی شہادت کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور درد ناک ہے۔ایک بیان میں انہوں نے عبدالحکیم کاکڑ شہید کی درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔