کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت نظریاتی کے ترجمان مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستارچشتی نے جمعیت نظریاتی خاران کے جنرل سیکرٹری حافظ کبیر احمد ایچباڑی اور فرزند کی شہادت اور ان کے اہل خانہ پر ہونے والے بہیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہادتوں سے ہمارے کارکنوں کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا ہے اپنے کارکنوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔