کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عبداللہ شاہ غازی روحانیت کا روشن استعارہ ہیں، اپوزیشن کی تنقید کو ذاتی نہیں لیتا لیکن بدتمیزی نہ کی جائے،بلاول بھٹو کا کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال کیاجائےگا۔وزیر اعلیٰ نے ایم 6 حیدرآباد سکھر موٹر وے منصوبے کے تمام زیر التوا امور، خاص طور پر زمین کے حصول کو فوری حل کرنے اور 7 اگست تک سڑک کے لیے تمام زمینوں کی منتقلی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ ان خیالات کا اظہار انھوںنے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری اور 3 روزہ عرس کی اختتامی تقریب میں شرکت اور اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ وزیر زکوٰۃ و اوقاف ریاض شاہ شیرازی بھی موجود تھے جبکہ سیکریٹری زکوٰۃ مرید راہموں اور دیگر اعلیٰ افسران نے ان کا استقبال کیا۔وزیر اعلیٰ نے مزار پر چادر چڑھائی،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عبداللہ شاہ غازی کو سندھ کی روحانیت کا روشن مینار قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوفی بزرگوں کی تعلیمات انسانیت، بھائی چارے اور خدمتِ خلق کا درس دیتی ہیں،یم 6 حیدرآباد سکھر موٹر وے منصوبے کی پیشرفت اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ اب کسی قسم کی مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کراچی پہنچے پر شاندار استقبال کیا جائے گا،وطن سے محبت کرنے والے تمام پاکستانی استقبالیہ میں شرکت کریں،۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ایم 6 حیدرآباد سکھر موٹر وے منصوبے کی پیشرفت اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایم 6 حیدرآباد سکھر موٹر وے منصوبے کے تمام زیر التوا امور، خاص طور پر زمین کے حصول کو فوری حل کرنے اور 7 اگست تک سڑک کے لیے تمام زمینوں کی منتقلی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔