• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب راولپنڈی کی انوکھی مشکل، بڑی تعداد میں گرفتاریوں سے حوالات بھر گئے

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) نیب راولپنڈی کی انوکھی مشکل،بڑی تعداد میں گرفتاریوں سے حوالات بھر گئے ۔،ترجمان کے مطابق بدعنوانی کیخلاف کارروائیاں جاری رہینگی، حوالات کے انتظام سے متعلق امور پر بھی توجہ ہے۔ نیب راولپنڈی نے مالی بدعنوانی کے خلاف حالیہ کریک ڈاؤن میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے کئی بڑے اسکینڈلز میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان میں Glade Vista ، الحیات گروپ ، ISMMart ، ایفل ٹاور اور اسکوائر نائن ( Square) جیسے ہائی پروفائل کیسز سے منسلک افراد شامل ہیں جبکہ مزید گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان میں Glade Vista کیس میں عرفان رشید، شہزاد احمد اور شاہد اقبال ( تینوں کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ ہے)۔الحیات گروپ کیس میں محمد عمران (13 روزہ جسمانی ریمانڈ )، ایفل ٹاور کیس میں حبیب الرحمان شامل ہیں جنہیں پہلے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر دیا گیا اور بعد ازاں عدالت نے مزید 7 روزہ ریمانڈ کی منظوری دی۔ 9 Square کیس میں عامر محمود کو بھی 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید