کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران دو زخمیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا ،تفصیلات کے مطابق اردو بازار کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ، شناخت خلیل خان اور فیضان کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور چھینا گیا سامان برآمد کرلیا گیا، سخی حسن قبرستان سیکٹر 14 کے قریب پولیس نےمبینہ مقابلہ کے بعد ملزم کاشف عادل کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ایک پستول، خواتین سے چھینا گیا پرس اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے، ساتھی فرار ہوگیا ،فیڈرل بی ایریا نصیرآباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو شناخت عامرہلاک اور سرفراز کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ،پولیس نےڈاکوؤں کے قبضے سے دو پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ۔