• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے جہاد فی سبیل اللّٰہ کے مفہوم کو عملی جامہ پہنایا، مقررین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی دہشت گرد امریکا،اسرائیل و بھارت کی جارحیت کے خلاف ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے نمائش تا تبت سینٹر مردہ باد اسرائیل ریلی نکالی گئی، قیادت ملت جعفریہ پاکستان کے رہنماؤں نے کی، ریلی میں بڑی تعداد میں اہالیان کراچی نے شر کت کی،شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ایران نے جہاد فی سبیل اللہ کے مفہوم کو عملی جامہ پہنایا، ایران نے ثابت کیا سپر پاور خود اعتمادی توکل اللہ ہے،ایران نے عالم اسلام کو حوصلہ دیا اور مسلم حکمرانوں کو ایک رہنمائی فراہم کی ہے اور ہمت بنائی ہے کہ آئندہ اسلام دشمن طاقتیں اب مدتوں سوچیں گی کہ کسی مسلمان کو اذیت پہنچانے کا نتیجہ کیا ہوتا ہے،علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ غزہ کے مظلوموں کا خون رنگ لا رہا ہے آج عالم اسلام میں اتحاد کے نقارے بج رہے ہیں اسرائیل کے خلاف ایران کے تباہ کن حملوں نے عالم اسلام میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے آج کی مردہ باد اسرائیل ریلی اتحاد اسلامی کا مظہر ہوگی، اسرائیل کے ساتھ بھارت کو بھی سبق مل گیا کہ جب بات اسلامی سرحدوں کی حفاظت کی آ جائے تو یہ ملت اپنے سارے اختلافات بھلا کر ایک ہو جاتی ہے، ریلی سے علامہ ناظر عباس تقوی، منعم ظفر خان،اسد اللہ بھٹوں، علامہ علی رضا مطہری،علامہ محمد حسین رئیسی،علامہ باقر عباس زیدی،معراج الہدی صدیقی،علامہ نثار قلندری، قا ضی احمد نو رانی،علامہ صادق رضا تقوی، سروش رضاودیگر نے بھی خطاب کیا،مقررین کا کہنا تھا پاکستان کی حکومت نے ایران کے احساسات اور جذبات کی قدر کرتے ہوئے ان کی حمایت کا جو اعلان کیا ہے وہ ہم پاکستانیوں کے سر کو فخر کرنے کے مترادف ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید