• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، 9 ہزار سے زائد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں ضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس نے 12 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 9ہزارسے زائدگاڑیاں اورموٹرسائیکلیں ضبط کرلیں، ٹریفک پولیس کے مطابق ضبط کی جانے والی گاڑیاں نمبر پلیٹس کا نہ ہونا ، غیر معیاری،فینسی نمبر پلیٹس کا استعمال، گاڑی کی رجسٹریشن نہ ہونا، ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کا نہ ہونا، موٹر سائیکل سواروں کا ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے کی خلاف ورزی کے تحت ضبط کی گئیں،ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین پر عمل کریں قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی چلانا جرم ہے ، شہری محکمہ ایکسائز سے اپنی گاڑی کی مؤثر رجسٹریشن کروائیں،سرکاری معیار اور سائز کی نمبر پلیٹس کا استعمال کریں،تمام ڈرائیور ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء یقینی بنائیں موٹر سائیکل پرسوارایک ہو یا دونوں ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں،ٹریفک پولیس کے مطابق یہ سخت کارروائی مکمل خودکار، ای ٹکٹنگ نظام اور نظرثانی شدہ جرمانوں کی طرف اہم پیش رفت ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید