• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے خلاف فضا، زمین یا اپنا سمندر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، کسی بلاک، سیاست یا فوجی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے

اسلام آباد (ایجنسیاں) سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ امریکی بی ٹو بمبار طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کی‘ایران کیخلاف فضا، زمین یا اپنا سمندر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔پاکستان کسی بلاک‘ سیاست یا دوسرے ملک کے فوجی تنازع کاحصہ نہیں بنے گا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے تمام عالمی فورمز پر ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی، اسرائیلی جارحیت پر پاکستان ایران کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے بھی پر امن ایرانی جوہری توانائی کی تنصیبات پرامریکی حملے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ ایران کو اپنے دفاع کے تمام حقوق حاصل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید