• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیشی وائس چانسلرز کے دورہ پاکستان میں 20 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) بنگلہ دیش کی نمایاں جامعات کے 7رکنی وائس چانسلرز پر مشتمل وفد نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی جامعات اور صنعتی اداروں کے ساتھ 20سے زائد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان علمی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہیں، وفد پاکستان میں قائم اسلامی تعاون تنظیم کی کمیٹی کامسٹیک کی خصوصی دعوت پر 16 سے 21 جون 2025 تک پاکستان میں رہا، دورے کے دوران وفد نے لاہور، اسلام آباد اور مری میں واقع پاکستان کی جامعات اور کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسیلنس کی رکن جامعات کا دورہ کیا۔ دستخط شدہ یادداشتوں میں فیکلٹی و طلبہ کے تبادلے، مشترکہ تحقیقی منصوبے، تعلیمی تعاون، وسائل و مہارتوں کا تبادلہ، کانفرنسز کے انعقاد اور پی ایچ ڈی کی فیس میں رعایت جیسے منصوبے شامل ہیں، دورے کے دوران ایک صنعتی ادارے کے ساتھ معاہدہ بھی کیا گیا جس کے تحت بنگلہ دیشی طلبہ کو صنعتی انٹرن شپس فراہم کی جائیں گی تاکہ ان کی عملی مہارتوں کو فروغ ملے اور تعلیمی اداروں و صنعت کے درمیان روابط کو مضبوط بنایا جا سکے، وفد کے اعزاز میں مختلف استقبالیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید