ملتان (سٹاف رپورٹر) ممتاز آباد میں تجاوزات آپریشن کے دوران مزاحمت پر اے ایل ایس سعید خان زخمی ہو گیا، ایک حملہ آور گرفتار، ممتاز آباد مین مارکیٹ کے سابق صدر سمیت دیگر ملزمان کیخلاف پولیس تھانہ ممتاز آباد میں اندراج مقدمہ کیلیے استغاثہ درج کرا دیا گیا، سی او میونسپل کارپوریشن اقبال خان اور سُوپرنٹنڈنٹ مظہر نواز خان سُوپروائزر ملک ارشد پہلوان و دیگر پہنچ گئے اور موقع سے منیر نامی حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔