ملتان (سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان صہیب عمار صدیقی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف بڑھتی ہوئی جارحیت عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ اور ایران کی خودمختاری پر کھلی یلغار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب کے سامنے ایران پر امریکی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر خالد رشید، چوہدری امین امیر جماعت اسلامی غربی زون، ملازم حسین، شیر افگن ،میاں آصف اخوانی ودیگر کارکنان نے شرکت کی ۔