ملتان (سٹاف رپورٹر ) مجلس اتحاد العلمائے ملتان کے مرکزی چیئرمین مولانا محمد ایاز الحق قاسمی،سرپرست قاری محبوب الرحمن جالندھری، سرپرست پروفیسر پیر خواجہ شفیق اللہ البدری صدیقی، صدر علامہ ڈاکٹر ارشد علی بلوچ، نائب صدر مولا نا عبد الرحمن قاسمی، نائب صدر مولانا ابو حزام صاحبزادہ قاری سید علی احمد شاہ گیلانی، جنرل سیکرٹری علامہ ابو بکر عثمان الازہری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ توفیق حامدی، ڈپٹی سیکرٹری مولانا محمد قاسم جامی، ترجمان علامہ خالد محمود فاروقی، ڈپٹی سیکرٹری مولا نا ملک محمد رفیق، سیکرٹری اطلاعات علامہ عبدالحنان حیدری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجلس اتحاد العلماءملتان، ایک ایسا فکری ، نظریاتی، اور روحانی پلیٹ فارم ہے جو پاکستان خصوصاً ملتان میں دینی و قومی شعور کو زندہ رکھنے ، فرقہ واریت کے ناسور کو ختم کرنے، نوجوان نسل کو اسلامی اقدار اور حب الوطنی کے نظریے سے جوڑنے ، اور ریاستی اداروں کے وقار و احترام کے دفاع کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔