• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا نمبر لگانے والوں کو نتائج کا اندازہ ہونا چاہئے، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کوئی ایران کے بعد پاکستان کا نمبر لگانے کی سوچ رکھتا ہے تو اسے نتائج کا اندازہ ہونا چاہیے،سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں امریکہ کا ذکر نہ ہونا افسوسناک ہے،اقوام متحدہ میں سابق مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ ایران کے پاس مذاکرات این پی ٹی سے علیحدگی یا جوابی حملے جیسے آپشنز ہیں، مگر رجیم چینج آسان نہیں۔ پاکستان کو ایران کی حمایت کے ساتھ اپنے قومی مفاد اور تحفظ کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔ مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان ایک نیوکلیئر طاقت ہے کوئی ایران کے بعد ہمارا نمبر لگانے کی سوچ رکھتا ہے تو اسے نتائج کا اندازہ ہونا چاہیے۔ ہمیں ایران کے ساتھ کھڑے رہنا چاہیے کیونکہ ہمسایہ ہونے کے ناطے وہاں کا عدم استحکام ہمیں بھی متاثر کرے گا۔ پاکستان میں موجود سیاسی پولرائزیشن ختم کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں امریکہ کا ذکر نہ ہونا افسوسناک ہے ۔ان کے مطابق ایران پر ایٹمی قوتوں کا حملہ اس بات کا اشارہ ہے کہ ایٹمی صلاحیت ہی حقیقی تحفظ دیتی ہے۔میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر امریکی حملے کے بعد خطے میں جنگ کا خطرہ پاکستان کی دہلیز تک آ پہنچا ہے جبکہ امریکہ اور اسرائیل عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید