اسلام آباد(فاروق اقدس)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے چین کے سفیر ژبانگ زے ڈانگ کے ساتھ چینی سفارتخانے میں ملاقات میں چین پاکستان تعلقات پر تفصیلی گفتگو ،مشرق وسطیٰ میں ایران اسرائیل جنگ پر تفصیلی بات چیت کی ، قائد جمیعت نے اسرائیل کی طرف سے ایران پر حملے کو عالمی قوانین اور ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل خطے میں اس سے پہلے بھی غزہ ،لبنان اور شام پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے۔ ۔دریں اثنا وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ امور پرویز خٹک نے پیر کو جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔