• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں کانگو وائرس سے ایک شخص ہلاک؛2651 کی سکریننگ، 8 متاثرہ نکلے

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے ) کانگو وائرس سےراولپنڈی میں ایک ہلاک؛2651 کی سکریننگ ؛8متاثرہ نکلے، 3کا تعلق کا اٹک سے ،ہولی فیملی ہسپتال میں ایک مریض خطرے سے باہر،محکمہ لائیوسٹاک نے ایڈوائزری جاری کردی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی زرائع کے مطابق شدید بخار(وائرل ہیمرجک )کے2651مریضوں کی سکریننگ میں سے8افرادکانگو کے نکلے ، دو کی لیبارٹری تصدیق بھی ہوچکی ہے۔چار مریضوں کا تعلق راولپنڈی جبکہ تین ضلع اٹک سے ہیں۔زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے ایک طالب علم کا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔تشویشناک حالت میں لایا جانے والاواہ کینٹ کا ایک رہائشی38سالہ راشد ممتاز ہولی فیملی ہسپتال میں داخل ہے اور اب خطرے سے باہر ہے۔جس سے میل جول والے دو افراد کے ٹیسٹ بھی منفی آئے ہیں۔واہ کینٹ سے ایک اور مشتبہ مریض کی ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے۔ایک مشتبہ مریض باغ آذاد کشمیر جبکہ ایک اور آذادکشمیر کا مشتبہ مریض اٹک میں رپورٹ ہوا ہے۔ہلاک ہونے والے ماجد کا تعلق ضلع اٹک سے ہے۔ادھرمحکمہ لائیوسٹاک نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مویشیوں کو ہاتھ لگانے سے قبل دستانے پہنیں،پوری آستینوں والے کپڑے پہن کر اور بندجوتے پہن کر منڈیوں میں جائیں۔بچوں اور بزرگ افراد کو ساتھ منڈیوں میں لے کر جانے سے گریز کریں۔
اہم خبریں سے مزید