• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سعودی پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس کے اہم مذاکرات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پارلیمانی اشتراک اور تزویراتی ہم آہنگی کے تناظر میں پاکستان ۔سعودی عرب پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی اور سعودی۔ پاکستان پارلیمانی فرینڈشپ کمیٹی کے اہم مذاکرات ۔پاکستان کی جانب سے اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اور پاکستان۔ سعودی عرب پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے کنوینر سردار محمد یوسف نے کی جبکہ سعودی عرب کی جانب سے اجلاس کی صدارت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر عبدالرحمن بن سنہات الحربی نے کی۔اپنے استقبالیہ کلمات میں سردار محمد یوسف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے پاکستان۔ خلیجی تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے میں سعودی عرب کے مسلسل تعاون کی امید ظاہر کی جس پر ستمبر 2023 میں ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے گئے تھے۔ اجلاس کے دوران سردار محمد یوسف نے بین الپارلیمانی تعاون کو ادارہ جاتی شکل دینے کے تجاویز دیں کہ دونوں پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کے مابین باقاعدہ مکالمے اور مشترکہ فورمز کا انعقاد کیا جائے، نوجوان اور خواتین اراکینِ پارلیمنٹ کے تبادلہ کے پروگرامز رکھے جائیں، ثقافتی، تعلیمی اور مذہبی تعاون میں اضافہ کیا جائے، ۔خصوصی اقتصادی زونزکے ذریعے سعودی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے اقدامات اٹھائے جائیں۔ سعودی شوریٰ کونسل کی جانب سے جنرل (ر) ڈاکٹر عبدالرحمن الحربی نے نے آئندہ دوطرفہ اجلاس ریاض میں منعقد کرنے کی تجویز دی ۔
اسلام آباد سے مزید