• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم کے دوران تمام افسران کو فیلڈ میں رہنے اور گیس لائنز کی نگرانی کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر ) جنرل منیجر سوئی نادرن گیس احمد جواد خان خاکوانی کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جلوس اور عزا داروں کے روٹس پر گیس کی فراہمی اور حفاظت سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں واضح ہدایت دی گئی کہ محرم الحرام کے دوران جلوس کے راستوں میں کسی قسم کی تکنیکی یا حفاظتی مشکل پیش نہ آئے۔ احمد جواد خان خاکوانی نے کہا کہ تمام افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور گیس لائنز کی مسلسل نگرانی یقینی بنائیں تاکہ عزاداران کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ اجلاس میں چیف انجینئر بن یامین شاہد، ڈپٹی چیف چودھری آصف شمیم، ڈپٹی بلینگ چودھری ذوالفقار، سینئر انجینئر زبیر خان، سینئر انجینئر منیب قریشی، اور سیلز افسر شاہد کریم نے شرکت کی۔ تمام افسران کو روٹس کا فزیکل معائنہ کرنے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کی فوری نشاندہی و اصلاح کی ہدایت کی گئی۔احمد جواد خان نے کہا کہ عزاداری کے ایام میں سوئی گیس کا ادارہ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کرے گا اور عوام کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا۔
ملتان سے مزید