• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک، امریکا تجارتی مذاکرات، اگلے ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات‘اگلے ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق کرلیاگیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور امریکا کے سیکریٹری تجارت ہاورڈ لٹنک کے مابین باہمی ٹیرفس سے متعلق ورچوئل میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ کے دوران فریقین نے جاری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فریقین نے تجارتی مذاکرات کو آئندہ ہفتے تک خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

اہم خبریں سے مزید