اسلام آباد(فاروق اقدس)وزارتِ خارجہ میں اہم سطح پر تبدیلیاں کرتے ہوئے پاکستانی سفیروں کے بڑے پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عرفان شوکت کو آسٹریلیا میں ہائی کمشنر مقرر کرنے اور التمش وزیر خان کو کرغزستان میں سفیر لگانے کی تجویز ،عائشہ فاروقی کو روس جبکہ مریم مدیحہ آفتاب کو آئرلینڈ میں سفیر تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے، مختلف ممالک میں نئی تعیناتیاں تجویز کی گئی۔ذرائع کے مطابق عائشہ فاروقی کو روس میں پاکستان کی نئی سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وہ اس وقت آئرلینڈ میں سفارتی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ مریم مدیحہ آفتاب کو آئرلینڈ میں سفیر تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ۔