اسلام آباد(فاروق اقدس)مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں بجٹ اور سابق فاٹا اور پاٹا سمیت دیگر حل طلب معاملات پر مشاورتی مذاکرات ہوئے۔ سنجیدگی سے تمام امور پر پیشرفت کی خواہاں ہیں ، رانا ثنا ءکی اپوزیشن کو معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنیکی یقین دہانی ،اس موقع پر حکومتی نمائندگی وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور ان کے ہمراہ امیر مقام شریک ہوئے۔